عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے ،علامہ شبیر میثمی

عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے ،علامہ شبیر میثمی

کراچی (این این آئی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کے موجودہ حکومت نے ملک کادیوالیہ نکال دیا ،عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے۔

 حکومت کا آنے والا بجٹ عوامی مشکلات کا باعث بنے گا بجٹ جہاں غربت اور مہنگائی میں پستے ہوئے مظلوم غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور پہاڑ توڑے گا وہیں ملک میں موجود صنعت کار اور کاروباری طبقات کی پہلے سے ہی ٹوٹی ہوئی کمر کو مزید توڑنے کا سبب بنے گا ،تیزی سے بند ہوتی ہوئی صنعتوں کے باعث بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے بجٹ آنے کے بعد مزید صنعتیں بند ہونے کا اندیشہ ہے بے روزگاری کا ایک طوفان ہے جس سے غریب عوام مزید بدحال ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں