واضح ثبوت کے بغیر کسی کو ریا کار کہنا درست نہیں، علامہ الیاس قادری
کراچی (این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس قادری نے کہا ہے کہ ریاکاری کا تعلق دل سے ہے لہذا جب تک کوئی واضح ثبوت نہ ہو کہ کوئی شخص ریاکاری کر رہا ہے۔
تو اپنی طرف سے کسی کو ریاکار کہنا درست نہیں کیونکہ نیت کا معاملہ مخفی ہوتا ہے اگر کوئی ایسا کرے تو یہ بدگمانی کہلائے گی جو گناہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ کاروبار کوئی بھی ہو اگر قیمت مناسب اور مارکیٹ سے کم ہو تو خریداروں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے ،یاد رکھیں سستا فروخت کرنے میں فائدے جبکہ مہنگا بیچنے میں آزمائش ہے ۔