حیدرآباد :ملازمین و پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کل ہوگی

حیدرآباد :ملازمین و پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کل ہوگی

حیدرآباد (اے پی پی)ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کی جانب سے ملازمین و پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے کل (جمعہ کو) کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا۔

ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ حیدرآباد سید محمد سجاد حیدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ ضلع جامشورو کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن، جی پی فنڈ، مالی معاونت اور ٹریژری سے متعلق دیگر مسائل کے ازالے کے لیے جمعہ کو صبح ساڑھے 11 بجے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جامشورو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا۔ متعلقہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مشورہ دیا جاتاہے 13 جون کو کھلی کچہری میں شریک ہوکر اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں