بینک فراڈ کیس کے ملزمان عدالت سے فرار

بینک فراڈ کیس کے  ملزمان عدالت سے فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 53 کروڑ کا بینک فراڈ کرنے کے کیس میں ملزمہ اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت نے دو ملزمان امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جسکے بعد دونوں ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ احاطہ عدالت میں موجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں