نیوکراچی ٹاؤن میں بدعنوان افسران کیخلاف آپریشن تیز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے مبینہ کرپشن میں ملوث اینٹی انکروچمنٹ، ایڈمنسٹرشن ڈپارٹمنٹ، سمیت دیگر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف آپریشن شروع تیز کردیا۔
چیئرمین محمد یوسف نے 9 گریڈ کے ملازم ثاقب قریشی کو متعدد شکایات موصول ہونے پر معطل کردیا ۔ ٹی ایم میونسپل کمشنر کو ثاقب قریشی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی کہ ملازم مختلف ٹھیلوں پتھاروں سے بھاری رشوت وصولی کر کے سڑک پر ہی کاروبار کی غیر قانونی اجازت دیتا ہے اور جو ٹھیلے پتھارے والا منہ مانگی رشوت نہ دے اسکو ڈپارٹمنٹ کی مدد سے انکروچمنٹ ڈرائیو کے نام پر کاروبار سے روک دیا جاتا ہے اور اور اسکا تجارتی سامان بھی اٹھا کر لے جاتا ہے ۔ اس ضمن میں چیئرمین محمد یوسف کا کہنا ہے رشوت وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور اس طرح غیر قانونی کام میں ملوث ٹاون ملازم کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کے بعد سخت کارروائی جائیگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے کے کہنے پر ہی ملازمین ٹھیلے پتھارے سے رشوت وصول کرتے ہیں۔ ماہانہ 7 سے 10لاکھ روپے غیر قانونی طور پر ٹھیلے پتھارے لگوانے کی رشوت وصولی کی جاتی ہے ۔ٹاؤن چیئرمین کا کہنا ہے کہ اینٹی انکرچمنٹ ڈپارٹمنٹ ، ایڈورٹائزمنٹ ڈپارٹمنٹ،یو آئی پی ٹی ٹیکس ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی جانب سے شہریوں سے رشوت وصولی کی شکایات موصول ہوئی اور جلد تمام کالی بھیڑوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا۔