سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ملزم سید ابو بلال امام کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم پر جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے ، ملزم نے ایسے کاروباری اداروں سے خریداری ظاہر کی جن کے مالکان موجود نہیں۔