ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،1840گاڑیاں ضبط کرلی گئیں

ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،1840گاڑیاں ضبط کرلی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاریخ کا پہلا بڑا اور۔۔۔

 منظم کریک ڈاؤن شروع کر دیا،جس میں خاص طور پر ہیوی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ہدف بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق اس خصوصی مہم کے دوران ڈرائیورز کے موقع پر ہی ڈوپ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ،تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ نشہ آور اشیاء کے زیر اثر تو نہیں۔ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس ٹیموں کے ہمراہ میڈیکل لیبارٹری کا عملہ بھی موجود ہے جو ڈرائیورز کے خون کے نمونے موقع پر ہی جمع کر رہا ہے ۔اگر کسی ڈرائیور کی رپورٹ مثبت آئی تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا جبکہ گاڑی کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔اسی مہم کے تحت شہر بھر میں جاری سخت کارروائیوں میں 1840 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، جن میں اکثریت موٹر سائیکلوں کی ہے ۔ ان گاڑیوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر تحویل میں لیا گیا، جن میں غیر معیاری یا فینسی نمبر پلیٹس، گاڑی کی عدم رجسٹریشن، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کے بغیر سفر شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں آئندہ متعارف ہونے والے مکمل خودکار \"ای-ٹکٹنگ سسٹم\" اور نظرثانی شدہ جرمانوں کی تیاری کا حصہ ہیں، جس کا مقصد سڑکوں پر محفوظ ٹریفک نظام کو یقینی بنانا ہے ۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درج ذیل ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں