سابق ایم پی اے عبدالرشید کی عبوری ضمانت منظور

 سابق ایم پی اے عبدالرشید  کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبدالرشید کی لیاری جنرل اسپتال کے عملے پر حملے کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔ ۔۔۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی درخواست ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبدالرشید سمیت دو ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فی کس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس فائل طلب کرلی۔ سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ، آپ نے اسپتال میں گھس کر بدمعاشی کی اور عملے کو مارا پیٹا، اگر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی تو کیا پھر جیل جائیں گے ؟ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں