محکمہ آبپاشی جیکب آباد:سرکاری گاڑیاں برسوں سے ٹیکس نادہندہ نکلیں

جیکب آباد(آن لائن)محکمہ آبپاشی جیکب آباد کے افسران کی زیر استعمال دو سرکاری گاڑیاں برسوں سے ٹیکس نادہندہ نکلیں۔۔۔۔
ان گاڑیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کو 2014 سے موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر GSB-840 محکمہ آبپاشی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر بیگاری سندھ فیڈر سرکل سکھر کے نام رجسٹرڈ ہے ، جبکہ اسے عملی طور پر ایکسین بیگاری جیکب آباد، مختیار شیخ استعمال کر رہے ہیں۔ اس گاڑی کا ٹیکس 2015 سے اب تک ادا نہیں کیا گیا۔اسی طرح ایک اور گاڑی GSC-392 جو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جیکب آباد سب ڈویژن کے نام رجسٹرڈ ہے ، اس کا بھی جولائی 2016 سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔محکمہ آبپاشی کے یہ افسران قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ سرکاری اداروں کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ ان گاڑیوں کو محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا ہے ۔اس معاملے پر مؤقف لینے کے لیے جب ایکسین بیگاری جیکب آباد، مختیار شیخ سے رابطے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون کال موصول نہیں کی۔