سندھ ہائی کورٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں واک تھرو گیٹ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔۔
زخمی اہلکار کی شناخت 39 سالہ محمد مرید کے نام سے کی گئی ۔زخمی اہلکار آر آر ایف میں تعینات ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے پیش آیا۔ اہلکار اپنی رائفل صاف کرتے ہوئے گولی ٹانگ میں لگنے سے زخمی ہوا،زخمی اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔