گڑھے میں گرنے والا محنت کش دم گھٹنے سے جاں بحق

گڑھے میں گرنے والا محنت کش دم گھٹنے سے جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں کام کے دوران گڑھے میں گرنے والا محنت کش دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ روئی بنانے والی کمپنی میں کچرا جمع کرنے کے لیے بنائے گئے گڑھے میں کام کے دوران گرنے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس میں 25 سالہ لقمان دم گھٹ کر جاں بحق ہوگیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔ ادھر شیر شاہ کے علاقے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسکی شناخت نہیں ہوسکی ، دریں اثناء کھوکرا پار نمبر چار کے قریب جنگل سے ایک شخص کی گلا کٹی تشدد زدہ لاش ملی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سر دست مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں