شہری سے جعل سازی کرنے والے 2ملزمان گرفتار

شہری سے جعل سازی کرنے والے 2ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مومن آباد پولیس کی کارروائی،شہری سے جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے شہری سے جعل سازی کرکے پیسے چوری کرنے والے 2مبینہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سیکٹر 10 میں کارروائی کرکے گرفتار کرلیاہے ۔ جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مصطفی ولد وقار اور عباس ولد احمد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے 11 جون کو رضوان نامی شہری کو نجی بینک میں جعل سازی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں