سیسی کامزدور طبقے کیلئے ون ونڈو آپریشن کافیصلہ

سیسی کامزدور طبقے کیلئے ون ونڈو آپریشن کافیصلہ

کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر محنت و انسانی وسائل شاہد عبدالسلام تھہیم نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ (سیسی)کے 172ویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کا مقصد مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی دوبارہ تخصیص اور گورننگ باڈی کے گزشتہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران گورننگ باڈی کے ارکان نے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن متعارف کروایا جائے گا تاکہ ان کا قیمتی وقت بچایا جا سکے ۔ان طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں، جو سیسی کے زیرِ انتظام طبی اداروں میں موجود نہیں، گورننگ باڈی نے کراچی کے چار معروف نجی اسپتالوں ضیا الدین اسپتال، ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ،پٹیل اسپتال اور ہاشمانی اسپتال برائے امراض چشم کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی۔ اس اقدام کے تحت رجسٹرڈ کارکن ان اسپتالوں سے علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔اس کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی دو دو نجی اسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہاں کے کارکنوں کو بھی اعلی معیار کی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔وزیر محنت نے اس اقدام کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ حکومت مزدور طبقے کی صحت و تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔وزیر محنت نے اس اقدام کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں