کیماڑی ٹاؤن جیکسن مارکیٹ کے اطراف تجا وزات کیخلا ف بھر پو ر آپریشن

کراچی (این این آئی) کیماڑی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلا ف بھر پور آپریشن جیکسن مارکیٹ کے اطراف میں روڈ سروس روڈ اور فٹ ہاتھوں کو کلیئر کردیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہا ب ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کمشنر کراچی، میٹرو پولیٹن کمشنر افضل زید ی ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمار احمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی مدیحہ ناریجو کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھا نی نے علا قہ پولیس اور عملے کے ہمراہ جیکسن مارکیٹ کیماڑی ٹاؤن میں تجا وزات کیخلا ف بھر پور آپریشن کر کے مین روڈ ، سروس روڈ اور فٹ پاتھوں سے کچی و پکی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور متعد د سامان کو ضبط کر کے KMC اسٹور میں جمع کرا دیا اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ انسداد تجا وزا ت عمار احمد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کے جہاں بھی آپریشن کیا جائے وہاں دوبارہ تجا وزات قائم نہ ہونے دی جائیں ۔