ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کورنگی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کورنگی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ

کراچی (این این آئی)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کورنگی ٹاؤن میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے تعمیر کیے گئے آئی ٹی سینٹر میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ کورنگی میں ایک جدید فری آئی ٹی سینٹر تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ آئی ٹی سینٹر ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک نیا دروازہ کھولے گا اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ آئی ٹی سینٹر نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ نعیم شیخ نے بتایا کہ آئی ٹی سینٹر کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں تربیت دینا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں