پانی کی غیر قانونی سپلائی اور کنکشنز فوری منقطع کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر وسطی

پانی کی غیر قانونی سپلائی اور کنکشنز فوری منقطع کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر وسطی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ کرنل انجم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی ، ایس بی سی اے ، کے الیکٹرک ، سوئی گیس کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کے الیکٹرک اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ہرگز نہ ہونے دینے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عزاداری کے دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف برداشت نہیں کرنی چاہیے ۔انہوں نے واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ پانی کی غیر قانونی سپلائی اور کنکشنز کو فوری طور پر منقطع کیا جائے ۔ طحہٰ سلیم کا کہنا تھا کہ پانی چوری کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، لہٰذا پانی چور مافیا کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی میں غیر قانونی چنگ چی رکشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن بدستور جاری رہے گا۔ ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ افغان باشندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پورشنز کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں