بلدیہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی،2 ڈکیت گرفتار

کراچی(اے پی پی)تھانہ بلدیہ ٹاؤن پولیس نے حب ریور روڈ بلدیہ نمبر 2 پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث2مبینہ ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین،2موبائل فونز، ایک پرس، 2 اے ٹی ایم کارڈز،ایک کمپنی کارڈ، ایک شناختی کارڈ اور نقدی برآمد کرلی۔
اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد دانش اور راشد عرف نوشا شامل ہیں۔ گرفتار ڈکیت بلدیہ کی حدود میں شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔