فلپائن کے 127ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

فلپائن کے 127ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

کراچی(اے پی پی)فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے فلپائن کے 127ویں یوم آزادی اور پاکستان -فلپائن کے دو طرفہ تعلقات کے 76سال مکمل ہونے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں کل پیر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے ۔

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئل آر فرنینڈز اور ان کی اہلیہ ایلیسیا کلوا فرنینڈزہوں گے جبکہ اس تقریب میں صوبائی وزرا جام اکرام اﷲ دھاریجو ، شرجیل انعام میمن ، سید ناصر حسین شاہ ، سعید غنی کے علاوہ اعلی بیوروکریٹس اور عمائدین شہر کی شرکت متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں