روہڑی:ڈکیت آئس فیکٹری سے 10 لاکھ روپے ،موبائل فونز لے اڑے
روہڑی (نمائندہ دنیا) جھانگڑو تھانے کی حدود میں واقع سندھ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ علی واہن میں واقع نوید آئس فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی۔
فیکٹری کے ملازم باقر شیخ کے مطابق، صبح سویرے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران چھ نامعلوم مسلح ڈاکو فیکٹری میں داخل ہوئے جنہوں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکر توڑ دیا۔ڈاکو فیکٹری سے دس لاکھ روپے نقدی اور چار موبائل فون سیٹ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ متاثرہ افراد کے مطابق یہ رقم بینک بند ہونے کے باعث لاکر میں محفوظ کی گئی تھی۔ واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے سیکیورٹی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔واقعے کی ابتدائی رپورٹ تھانے میں درج کروا دی گئی ہے۔