لیاری ٹاؤن کے 205کے ایم سی اساتذہ مستقل کرنے کا حکم

لیاری ٹاؤن کے 205کے ایم سی اساتذہ مستقل کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کا لیاری ٹاؤن کے 205 کے ایم سی اساتذہ کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا۔۔۔

 سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری بلدیات کو تین ماہ میں اساتذہ کو مستقل کرنے کے عمل کا جائزہ لینے اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگر درخواست گزاروں کی تقرریاں درست پائی جائیں تو انہیں مستقل کیا جائے ۔ ٹی ایم سی لیاری کے وکیل جہانگیر کلہوڑو نے موقف اپنایا کہ اساتذہ کو مستقل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ 2011 میں یہ اساتذہ کے ایم سی اسکولوں میں بھرتی ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں