زمین ہتھیانے کے خلاف مقدمہ کی درخواست پرنوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے جعلی دستاویزات کے ذریعے زمین ہتھیانے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ۔۔۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جعلی دستاویزات کے ذریعے زمین ہتھیانے کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار محمد بخش کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اُس نے سلیم قائم خانی کو صرف چاگھُنٹے زمین فروخت کی تھی تاہم سلیم قائم خانی نے جعلسازی سے چار ایکڑ زمین کی جعلی دستاویزات تیار کروا لیں۔ درخواست میں ایس ایچ او میہڑ، سلیم قائم خانی، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔