روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز کئے جائیں،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی سٹی آفس میں کیا گیا۔۔۔
میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی۔ میٹنگ میں ایس پی سٹی، ایس پی لیاری، ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ایس آئی اوز نے شرکت کی،افسران بالا اور ڈی آئی جی ساؤتھ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں قتل/اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کے پی اوز، اے بی سی اور نارکوٹکس پیڈلرز،سپلائرز کے خلاف جلد از جلد ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی رپورٹ پیش کی جائے ۔ آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ عادی،پیشہ ور منشیات فروش/سپلائرز کے خلاف جلد از جلد سخت ایکشن لیا جائے اور ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا میٹنگ میں مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل تمام تر سکیورٹی انتظامات کو مکمل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز کئے جائیں،اگر کوئی بھی افسر یا پولیس آفیشل غفلت لاپروائی کرتے ہوئے پایا گیا یا ملزمان کی معاونت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی