کوٹری میں غیرت کے نام پر بیوی کا مفرور قاتل گرفتار

کوٹری میں غیرت کے نام پر بیوی کا مفرور قاتل گرفتار

کوٹری (نمائند ہ دنیا )کوٹری پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم عبدالحفیظ شورو کو ایک ماہ بعد گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔

 ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو نے پریس کانفرنس کے دوران اس اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو اور ایس ایچ او کوٹری قاضی شہزاد نے تھانہ کوٹری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2 مئی کو کوٹری کے رہائشی عبدالحفیظ شورو نے اپنی بیوی شبانہ شورو کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں