صفورا ٹاؤن کے بجٹ حتمی مراحل میں داخل

صفورا ٹاؤن کے بجٹ حتمی مراحل میں داخل

کراچی (این این آئی)چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں صفورا ٹاؤن کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو حتمی شکل دی گء اجلاس میں وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر امجد علی پتافی سمیت محکمہ جاتی سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے افسران سے بجٹ میں بہتری کیلئے تجاویز حاصل کرنے کے ساتھ لوکل ٹیکس ریکوری کے اہداف سے متعلق باز پرس بھی کی گئی اور انہیں سختی سے کہا گیا کہ وہ لوکل ٹیکس کی ریکوری کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں جو اہداف ٹیکس ریکوری کیلئے مقرر کئے جاتے ہیں انہیں ہر صورت حاصل ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں