ایران پر مسلط کردہ جنگ کھلی جارحیت،علامہ ناظر تقوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ قومی و ملی جماعتوں کی جانب سے کی جانب سے پاک محرم ہال میں ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا۔
کہ ناجائز صیہونی ریاست کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کھلی جارحیت ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ملت جعفر یہ پاکستان ایران پر ہونے والے حملے کے خلاف 22جون کو نمائش تا تبت سینٹر عظیم الشان ریلی نکالی گی ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے ۔علامہ صادق جعفری کا کہنا تھاکہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں۔