کے یوجے دستور کاایرانی میڈیا کو نشانہ بنانے کیخلاف احتجاج
کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے تحت بدھ کو کراچی پریس کلب کے اسرائیل کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور میڈیا کو نشانہ بنانے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے سے پی ایف یوجے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ ۔کے یوجے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری،سیکریٹری ریحان خان چشتی،سینئر صحافیوں مقصود یوسفی،مظہر عباس ،امتیاز خان فاران ،سعید سربازی اور دیگر نے خطاب کیا ۔مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صحافی رہنمائوں نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر حملہ کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا ہے ۔