ملیرجیل سے فرار 52قیدی تاحال گرفتار نہ ہو سکے

کراچی(آئی این پی )ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 52 تاحال گرفتار نہ ہو سکے ، پولیس اور اہل خانہ کی مدد سے 172 قیدی واپس جیل پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ ایک قیدی خودکشی کر چکا ہے ۔
واقعہ کے بعد جیل حکام معطل، تحقیقات جاری اور مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ اب بھی حل طلب ہے ، فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے اب تک 172 کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ایک قیدی نے خودکشی کر لی تھی۔پولیس حکام کے مطابق 52 قیدی تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔3 جون کی رات جیل میں ہونے والی شدید ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نے فرار کی کوشش کی، جس میں ایک قیدی موقع پر ہلاک ہو گیا ۔