ایسٹ زون میں محرم انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس

ایسٹ زون میں محرم انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کی زیر صدارت ڈی آئی جی ایسٹ افس میں محرم الحرام کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایسٹ زون کے سینئر پولیس افسران ، رینجر کے سینئر افسران ، سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں ، اہل تشیع کے علماء جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں اہل تشیع کے علماء اور جلوسوں کے منتظمین نے اپنے اپنے سکیورٹی مسائل کے بارے میں ڈی آئی جی ایسٹ زون کو آگاہ کیا ڈی ائی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ سیکورٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں