الخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات21جون سے ہوں گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت ’’بنوقابل‘‘ 3.0اور3.1 کے پاس آؤٹ طلبہ وطالبات کے لیے گریجویشن تقریبات 21 جون طالبات اور 22جون کو طلبہ کے لیے صبح 10 بجے ایکسپوسینٹر کراچی کے ہال نمبر 2میں منعقد کی جائیں گی ۔
نمایاں طلبہ میں اعزازات تقسیم کرنے کے ساتھ تمام پاس آؤٹ طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کی جائیں گے ۔چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی و چیئر مین بنو قابل پروگرام پاکستان نوید علی بیک نے اپنی خصوصی بیان میں کہا کہ الخدمت فری آئی ٹی کورسز پروگرام میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے ۔بنوقابل3.0اور3.1 گریجویشن تقریب نوجوانوں میں نیا جذبہ ، امید اور ان نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کرے گی ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام شہر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مہارت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ایک سنجیدہ اور موثر کاوش ہے ۔ بنو قابل پروگرا م نوجوانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کا پیغام ہے ۔نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں وہ اپنا مستقبل بہتر بنا کر اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں ۔