عزیربلوچ کے خلاف مقدمے میں گواہان پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

عزیربلوچ کے خلاف مقدمے میں گواہان پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کا عزیر بلوچ کے خلاف پولیس پر حملے کے مقدمے میں گواہان پیش نا کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

 انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے اور اقدامِ قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے گواہوں کو پیش نہ کرنے پر تفتیشی حکام کو آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہوں کو پیش کیا جائے ، عدالت نے تفتیشی افسر انسپکٹر جمیل کو بھی طلب کرلیا۔ مقدمے میں لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ اور عبدالعزیز سربازی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ایک اور ملزم محمد شاہد ضمانت پر ہے ۔ پولیس کے مطابق 2012 میں تھانہ کھارادر میں درج مقدمے کے مطابق لیاری گینگ وار کے کارندوں نے آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں