نیوکراچی میں نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

نیوکراچی میں نوجوان نے  پھندا لگا کر خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر 11/E فاطمہ سوسائٹی مکان نمبر B-490 نیو کراچی میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد مقیم ولد محمد ادریس کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان نے خودکشی کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں