پی آئی بی سوسائٹی کے صدر پیر عبدالرشید ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

 پی آئی بی سوسائٹی کے صدر پیر عبدالرشید ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

کراچی(سٹی ڈیسک)پی آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدرپیر عبدالرشید ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر تقریباً 75 برس تھی۔مرحوم کی نماز جنازہ کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی کالونی میں ادا کی گئی ۔

 شرکاء میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، صوبائی وزراء، سابق ارکان اسمبلی اور مقامی بلدیاتی نمائندے شامل تھے ۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ علاوہ ازیں پی آئی بی سوسائٹی کے چیئرمین آصف آرائیں، اعزازی سیکریٹری شاہد گھانچی،سائیگاؤں ویلفیئر کے رہنماؤں راشد سلفی،سمیع الدین انصاری،عقیل میو، یوسی چیئرمین حافظ اسامہ احمد،سابق یوسی نائب ناظم انجینئر صابر احمد ،دبیر الدین غوری،ڈاکٹر عظیم ودیگر نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں