اسلامی جمعیت طالبات کی لبیک یاغزہ مہم

اسلامی جمعیت طالبات  کی لبیک یاغزہ مہم

کراچی(سٹی ڈیسک)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے شعبہ بزم گل کے تحت ماہ مئی میں ملک بھر میں \"لبیک یا غزہ مہم\" منائی گئی۔

 مہم کا مقصد اسکولوں کی طالبات کو غزہ میں جاری نسل کشی اور فلسطین کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ مہم کے دوران مختلف اسکولوں میں غزہ مارچز کروائے گئے اور فلسطین کی تاریخ پر منبی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ مجموعی طور 6000 سے زائد طالبات مہم کی سرگرمیوں میں شریک ہوئیں اور تقریباً 100 اسکول مہم کا حصہ بنے ۔ بعد ازاں طالبات کی دلچسپی کے لیے فلسطینی مصنوعات پر مشتمل فلسطین ڈیسک بھی لگائے ۔ بچیوں نے فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور انبیاء کے وطن کی حفاظت کے لیے اہم فلسطین کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں