سر سید یونیورسٹی میں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی (سٹی ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ہدایت پر، سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی۔۔۔
کراچی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام اولمپک ڈے تقریبات 2025 کے سلسلے میں ایک شاندار ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چانسلر سرسید یونیورسٹی محمد اکبر علی خان نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا فروغ صرف جسمانی صحت کے لیے نہیں بلکہ قائدانہ صلاحیت، ٹیم ورک، برداشت، اور نظم و ضبط کی تعمیر کے لیے بھی ناگزیر ہے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے کنوینر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عدیل اکرم نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔