جامعہ کراچی:ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایل ایل بی سال دوئم اور ۔۔۔
بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے ۔نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال دوئم کے امتحانات میں 67 طلبہ شریک ہوئے ،31 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 36 طلبہ ناکام قرارپائے ۔بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم کے امتحانات میں 68 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا۔