فباٹی کا وفاقی اور صوبائی بجٹ پر اظہار مایوسی

کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ تحسین نے وفاقی اور۔۔۔
سندھ حکومت کے بجٹ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صنعتوں اور عوام دونوں کیلئے مشکلات کا روڈ میپ قرار دیا ۔شیخ تحسین نے سولر مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پٹرولیم پر کاربن ٹیکس جیسے نئے ٹیکسز کے نفاذ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان اقدامات سے پیداواری لاگت اور مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بجٹ میں صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا نہ ہی ٹیکس میں کمی، مراعات یا پیداوار کے فروغ کیلئے کوئی فنڈنگ مختص کی گئی ۔