سبزی منڈی جانے والے تاجروں سے پولیس کی مبینہ لوٹ مار

سبزی منڈی جانے والے تاجروں سے پولیس کی مبینہ لوٹ مار

کراچی (این این آئی)ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے سبزی منڈی جانے والے تاجروں سے پولیس کی مبینہ لوٹ مار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او کراچی اور۔۔۔

 آئی جی سندھ سے ملوث اہلکاروں کی فوری معطلی اور تاجروں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔محمد جاوید کے مطابق سبزی منڈی جانے والے تاجروں سے کورنگی کو شاہ فیصل کالونی سے ملانے والے پل پر پولیس کی مبینہ لوٹ مار معمول بن گئی ہے ، صبح چھ بجے سے دس بجے تک پولیس موبائل نمبر ایس پی ای 711پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر سبزی منڈی جانے والی گاڑیوں کو روک کر کاغذات چیک کرنے کے بہانے پیسے طلب کئے جاتے ہیں اور گٹکا و ماوا کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرکے ان کی جمع پونجی لوٹ لی جاتی ہے ۔ اس سے قبل بھی متعلقہ حکام کو اس لوٹ مار سے آگاہ کیا جاچکا ہے ،تاہم یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے اور سبزی منڈی جانے والے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،شاہ فیصل پل کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹ کے اطراف اور سبزی منڈی جانے والے دیگر راستوں پر بھی لوٹ مار کی شکایات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں