عامر ایس چنائے فاؤنڈیشن کا اسکواش کھلاڑیوں سے اسپانسرشپ معاہدہ

کراچی(سٹی ڈیسک)عامر ایس چنائے فاؤنڈیشن نے پاکستانی اسکواش کے ابھرتے ہوئے ستاروں، ثناء بہادر اور سیف بہادر کے ساتھ ایک طویل مدتی اسپانسرشپ معاہدے کا اعلان کیا ہے ۔
اے ایس سی گروپ کی رکن کمپنیاں، انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ ، پاکستان کیبلز لمیٹڈ اور انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ بھی اس شاندار جوڑی کی سرپرستی پر فخر محسوس کرتی ہیں۔اس معاہدے کے تحت دونوں کھلاڑی آئندہ تین برس تک قومی و بین الاقوامی اسکواش مقابلوں میں ASC گروپ کی رکن کمپنیوں کی نمائندگی کریں گے ۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ثناء بہادر اور 15 سالہ سیف بہادر نے کم عمری میں ہی درپیش مشکلات کے باوجود مثالی حوصلے اور زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑی پیدائشی طور پر قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم ہیں، مگر ان کا عزم اور لگن انہیں نئی بلندیوں کی جانب لے جا رہا ہے ۔عامر ایس چنائے فاؤنڈیشن کے چیئرمین، سمیر ایم چنائے نے کہا کہ ثناء اور سیف کاآگے بڑھنے کا جذبہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے ۔