نالہ متاثرین کی بحالی کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،سندھ ہائیکورٹ

نالہ متاثرین کی بحالی کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گجر نالہ، اورنگی نالہ اور محمود آباد نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

 رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے واضح ہدایت دی کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متاثرین کی بحالی کے تمام اقدامات کو یقینی بنائے اور پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کنٹریکٹرز کو بروقت ادائیگیاں کرے ۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نالہ متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 478 ملین روپے کی رقم کنٹریکٹرز کو ادا کی جا چکی ہے جبکہ 49 کروڑ 57 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بحالی منصوبے کی مجموعی لاگت 3.6 ارب روپے ہے اور اسے مارچ 2027 تک مکمل کیا جانا ہے ، تاہم فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنا کر منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں