ایران،اسرائیل تنازع سے ٹیکنالوجی کی اہمیت اجاگر، ماہرین

ایران،اسرائیل تنازع سے ٹیکنالوجی کی اہمیت اجاگر، ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہرین سائنس اور حکومتی عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع نے مسلم اُمہ کے لیے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کو نمایاں کر دیا ہے ۔

 صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت بے پناہ امکانات رکھتی ہے جو انسانی غلطیوں کو کم کرنے اور طبی ماہرین و عملے کی معاونت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانتکے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے دوران ماہرین نے کیا۔ ورکشاپ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کے سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ان ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ تقریب سے سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عطاالرحمٰن، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ اوردیگرنے خطاب کیا۔ سیکریٹری صحت نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ صوبائی سطح پر ہیلتھ کیئر میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت سے متعلق ہیلتھ کیئر مارکیٹ کا حجم 2030تک100ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گا، جو اس بات کا مظہر ہے کہ مصنوعی ذہانت تیزی سے طبی شعبے کو تبدیل کر رہی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں