سانحہ 12 مئی :مرزا نصیب کو ضمانت کیلئے نئی درخواست دائر کرنے کا حکم

سانحہ 12 مئی :مرزا نصیب کو ضمانت کیلئے نئی درخواست دائر کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ 12 مئی 2007 کے مقدمے میں گرفتار ملزم مرزا نصیب بیگ کی۔۔

 چار مقدمات میں ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ میں نئی درخواست دائر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم کے وکیل الیاس اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مرزا نصیب بیگ پہلے ہی 12 مئی کے پانچ مقدمات میں بری ہو چکا اور جن مقدمات میں وہ گرفتار ہے ان میں کوئی گواہ اس کے خلاف بیان نہیں دے رہا۔ وکیل نے مزید کہا کہ ملزم 7 سال سے جیل میں قید ہے اور ایک ایسے مقدمے میں بھی بری ہو چکا ہے جس میں اس نے اعترافی بیان دیا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ہدایت کی کہ وکیل متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں اور 7 سال سے جیل میں قید ہونے اور ٹرائل مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر نئی ضمانت کی درخواست دائر کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں