ایران میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اعلان کے مطابق ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت کے۔۔
خلاف جمعہ 20جون کویوم احتجاج منایا جائیگاا۔یہ فیصلہ صوبائی صدر اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ صوبائی جنرل سیکریٹری نے علمائے ومشائخ سے اپیل کی کہ وہ منبرومحراب سے اپنے جمعہ کے خطاب میں غزہ وایران پرصہیونی جارحیت کے خلاف اوراتحاد امت کے موضوع پراظہار خیال کریں۔