بھان سیدآباد :سولنگی اور بگھیو برادری میں جھگڑا، 23افراد زخمی

سیہون (نمائندہ دنیا)بھان سیدآباد میں دو برادریوں سولنگی اور بگھیو کے درمیان معمولی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا اس قدر شدت اختیار کر گیا ۔۔
کہ علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ واقعہ سرکاری اسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں پہلے تو دونوں جانب سے تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی،بعد ازاں مسلح افراد اسپتال کے اندر تک جا پہنچے اور مین گیٹ بند کر کے وہاں بھی جھگڑا جاری رکھا۔فائرنگ اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کیا گیا، جب کہ ایک شدید زخمی راہگیر وحید چنہ کو LUMHS اسپتال ریفر کیا گیا۔ زخمیوں میں اشفاق بگھیو، الہداد بگھیو، خان محمد بگھیو، اسداللہ بگھیو ، محمد سلیم سولنگی اور جنید شامل ہیں۔