جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی شناخت، ڈرائیور گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ آرام باغ پولیس اور سیف سٹی اسٹاف نے مشترکہ کارروائی کے دوران پیپلز اسکوائر کے قریب ایک مشتبہ گاڑی نمبر SP-347 (سوزوکی سوئفٹ)کو روکا۔ابتدائی تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی کی اصل رجسٹریشن نمبر CBJ-554 ہے ۔۔
، جبکہ اس پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ نصب تھی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور اسد اللہ خان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 224/2025 بجرم 170/171/186 تعزیراتِ پاکستان تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا ہے ۔