منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت10ملزمان پکڑے گئے

منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت10ملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔آپریشن نیوکراچی،ضیاء کالونی،بن قاسم ٹاؤن،پٹھان کالونی۔۔

، لانڈھی اورمنگھوپیر حضرت آباد میں کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دوران آپریشن منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت10ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔برآمد منشیات میں حشیش، شراب، افیون، آئس، گٹکاماوا اورچھالیہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں عبدالصمد،یوسف خان عرف لالا جمیل علی،شعیب،نورمحمد عرف اپا،بلال،اللہ محمد،سراج الدین،عمران عرف کالا اورفاطمہ عرف کرن شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں