میئرنے لائنز ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ایک ارب روپے کی گیارہ اسکیمیں ضلع شرقی کیلئے بجٹ میں منظور کرائی گئی ہیں۔۔
، آئندہ چند دنوں میں ان اسکیموں پر کام شروع کردیا جائے گا، اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ صاف پانی کی لیکیجز ہے ، اس کو صحیح کرنے کے کام کا آغاز بھی کر دیا جائے گا، 132 ملین روپے کی لاگت سے اس علاقے کی سیوریج لائنز کو درست کیا جائیگا۔ کراچی کی 246 یوسیز میں ہر یوسی کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، ہم نے تفریق سے بالا تر ہوکر ہر یوسی کے لیے فنڈز مختص کئے ہیں چاہے ، بلاول بھٹو زرداری کا وعدہ تھا کراچی کے ہر علاقے میں خدمت کی سیاست ہوگی، نالا صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، مون سون سیزن میں نالوں کی صفائی کاکام جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لائنز ایریا کی اندورنی سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب اور سڑک کے پیور بلاکس سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر نے کہا کہ اسی ہفتے مزید ایک ارب کی اسکیم کا تحفہ کراچی والوں کو دینگے ، ایک ارب کی گیارہ اسکیمیں ضلع شرقی کے بجٹ میں منظور کروائی ہیں، آئندہ سات روز میں ضلع شرقی میں نئی اسکیموں پر کام شروع کردیا جائے گا، اس سال علاقے کے تمام ترقیاتی کام مکمل ہونگے ، دو لاکھ اسکوائر فٹ روڈ کارپیٹنگ اندرونی گلیوں کی جائے گی۔