شہداد پور:مبینہ اغواء اور زبردستی مذہب تبدیلی کیس کا ڈراپ سین

 شہداد پور:مبینہ اغواء اور زبردستی مذہب تبدیلی کیس کا ڈراپ سین

شہدادپور (نمائندہ دنیا)تین ہندو بہنوں اور ان کے کزن کے مبینہ اغواء اور مذہب کی جبری تبدیلی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

کراچی کے شیلٹر ہاؤس میں موجود لڑکیوں اور لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ایڈیشنل سیشن عدالت شہدادپور میں دفعہ 164 کے تحت بیان کے لیے پیش کیا۔ عدالت میں دیے گئے بیانات میں تینوں بہنوں اور ان کے کزن نے واضح طور پر کہا کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ یا لالچ کے اپنی مرضی اور رضا مندی سے اسلام قبول کیا ہے ۔بیانات میں بتایا گیا کہ بڑی بہن جیا بائی (مریم)تین سال قبل جبکہ دیا بائی (خدیجہ)، ڈشنا (سدرہ)اور کزن ہنی کمار (رافع)ایک سال قبل مسلمان ہوئے تھے ۔ عدالت نے بالغ لڑکیوں جیا بائی اور دیا بائی کو ان کی مرضی کے مطابق پولیس کی حفاظت میں شیلٹر ہاؤس کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں