سلیمان چانڈیو کے انتقال پرسی ای او واٹر کارپوریشن کااظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر واٹر کارپوریشن محمد سلیمان چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان چانڈیو ایک باصلاحیت، دیانت دار اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے اعلیٰ پائے کے افسر تھے ۔ انہوں نے اپنے دورِ خدمات میں ادارے کی بہتری کے لیے جو قابلِ قدر کردار ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور خدمات کو ادارے میں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔