لائنز ایریا:کچرے میں آگ لگنے سے دو موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر

لائنز ایریا:کچرے میں آگ لگنے سے دو موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر شہاب الدین مارکیٹ لائنز ایریا کچرے میں آگ لگنے کا واقعہ، دو موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود شہاب الدین مارکیٹ لائنز ایریا میں کچرے کے ڈھیر میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ ہلکی نوعیت کی تھی جو کچرے کے ڈھیر میں لگی، تاہم اس کے نتیجے میں وہاں کھڑی دو موٹر سائیکلیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں