بنو قابل کی دوروزہ گریجویشن تقریبات آج سے ہوں گی

 بنو قابل کی دوروزہ گریجویشن تقریبات آج سے ہوں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت بنوقابل 3.0 اور 3.1 کے پاس آؤٹ طلبہ وطالبات کیلئے 2روزہ گریجویشن تقریبات آج 21 جون بروز ہفتہ سے ایکسپو سینٹر کراچی میں کے ہال نمبر 2میں شروع ہوں گی۔۔۔

آج ہفتے کو طالبات اور کل اتوار کو طلبہ کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں نمایاں طلبہ میں اعزازات تقسیم کرنے کے ساتھ تمام پاس آؤٹ طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کی جائینگے ۔بنو قابل کے ہزاروں پا ؤس آؤٹ طلبہ ان تقریبات کا حصہ ہوں گے ۔دریں اثنا چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی و چیئر مین بنو قابل پروگرام پاکستان نوید علی بیگ نے اپنی خصوصی بیان میں کہا کہ آج الخدمت ایک اور سنگ میل عبور کرنے جا رہی ہے ،ایکسپوسینٹر کراچی میں ہونے والی گریجویشن تقریبات میں بنوقابل سے مختلف کورسز پاس کرنے والے ہزاروں طلبہ وطالبات اپنے اعزازات اور اسنا دوصول کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل کے پہلے دو بیچ سے 50 ہزار طلبہ کورسز کامیابی سے کر چکے ہیں جبکہ سیکڑوں طلبہ ملازمتیں اور فری لانسنگ کر کے اپنی اور خاندان کی کفالت کر رہے ہیں۔ پاس آؤٹ طلبہ وطالبات مبارک باد کے مستحق ہیں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی امید بن چکا ہے ۔ یہ پروگرام اب ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور نوجوان اس پروگرام میں کورسز کر کے کامیابی کا سفر شروع کرچکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں